ETV Bharat / city

جعلی سم کارڈ فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، چار ملزمان گرفتار

جنوبی دہلی کے سائبر سیل نے جعلی سم کارڈ فروخت کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت نوشاد خان ، پونیت سنگھ ، عقیل خان اور امیت شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 10:56 PM IST

جنوبی دہلی کے سائبر سیل نے جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 34 موبائل ، 261 سم کارڈ ، 13 آدھار کارڈ ، 3 ہارڈ ڈیسک ، 4 پین کارڈ اور 2 چیک بکس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کی شناخت نوشاد خان ، پونیت سنگھ ، عقیل خان اور امیت شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم دہلی کے مختلف علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

جنوبی دہلی کے ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر نے کہا کہ شکایت کنندگان میں سے ایک نے بتایا کہ کسی نے اس کا آدھار کارڈ استعمال کرتے ہوئے جعلی طریقے سے اس کے نام پر بنایا گیا سم کارڈ حاصل کیا اور اسے استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امبیڈکر نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کی تفتیش ڈسٹرکٹ سائبر سیل کی ٹیم کو سونپی گئی۔

اس معاملے میں اے سی پی وجیندر سنگھ بیدھوری نے سائبر سیل انسپکٹر راجیو کمار کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ ایس آئی اجیت سنگھ ، ایس آئی انیل راٹھور، اے ایس آئی سریندر سنگھ ، ہیڈ کانسٹیبل رام ویر ، للت کمار ، کانسٹیبل پروین اور راجو رام اس میں شامل تھے۔

تفتیش کے دوران پولیس مذکورہ نمبر کے سم بیچنے والے تک پہنچی ، جس نے روہن کو سم کارڈ جاری کیا تھا۔ پولیس نے نوشاد کو اس معاملے میں گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ اس کے تین اور ساتھیوں کو بھی اس کی جگہ سے گرفتار کیا گیا۔ فی الحال پولیس چاروں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.