ETV Bharat / city

دہلی: قتل اور عصمت دری کی شکار خاتون کیلئے انصاف کا مطالبہ، کنیڈل مارچ - Will Narbhaya Rabia get justice?

دہلی سرکار میں سول ڈیفنس میں تعینات سنگم وہار کی رہنے والی لڑکی کا قتل گزشتہ کچھ دن قبل وحشیانہ طریقے سے کر دیا گیا، اب تک اس معاملے میں پولیس نے کوئی بڑی کارروائی نہیں کی ہے، ان کے گھر والوں نے ویڈیو جاری کر انتظامیہ سے انصاف کی مانگ کی ہے۔

Will Narbhaya Rabia get justice?
Will Narbhaya Rabia get justice?
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 12:46 PM IST

نئی دہلی: سنگم وہار کی نربھیا رابعہ سیفی کی عصمت دری اور بے رحمانہ قتل کے بعد دہلی میں شدید ناراضگی ہے۔ رابعہ کو انصاف دلانے کے لیے گلی نمبر 1 سے رات 8 بجے پوری سنگم وہار تک کینڈل مارچ نکالا گیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس اس معاملے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ متاثرہ خاندان اس معاملے کو فرید آباد کے سورج کنڈ پولیس اسٹیشن سے سنگم وہار پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ پولیس اس کیس میں تیزی سے کام کر سکے اور مجرموں کو سزا دلانے میں مدد مل سکے۔

ویڈیو دیکھیے۔

وہیں اس معاملے کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) دہلی یونٹ کے ارکان نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور رابعہ کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن یقین دہانی کرائی۔ ایم آئی ایم کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے رابعہ معاملے پر کیجریوال حکومت سے متاثرہ کنبہ کو فوراً انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی قومی میڈیا کے ذریعہ اس حساس معاملے کو نہ اٹھانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

z
مقتولہ رابعہ سیفی، جو دہلی سول ڈیفنس میں تعینات تھیں۔

معلوم ہوکہ رابعہ دہلی پولیس میں کانسٹبل کے عہدہ پر فائز تھی اور ابھی اس کی نوکری کے صرف چار ماہ ہی مکمل ہوئے تھے، وہ سنگم وہار علاقہ میں رہتی تھی۔ 27 اگست کو جب وہ گھر نہیں لوٹی تو گھر والوں نے تلاش کرنا شروع کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا، بعدمیں ان کی لاش ملی جس پر 50 سے زائد چاقوؤں کے نشانات تھے، گردن کٹی ہوئی تھی، دونوں پستان کاٹ دیے گئے تھے، شرم گاہ میں چاقوؤں سے وار کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام، ایک شخص کی پٹائی

جمعرات کی شب رابعہ کی روح کے سکون کے لیے نکالے گئے کینڈل مارچ میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سب نے رابعہ کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

Will Narbhaya Rabia get justice?
سوشل میڈیا پر انصاف کے لئے چلائے جارہے مہم ۔۔

رابعہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ کوئی سیاسی جماعت ان کی مدد کے لیے آگے نہیں آرہی۔ نربھیا ریپ کیس میں جس طرح پورا ملک متحد تھا ، اسی طرح کی یکجہتی اس کیس میں نظر نہیں آئی جبکہ یہ معاملہ نربھیا کیس سے زیادہ وحشیانہ اور بھیانک ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا رابعہ کو نربھیا کی طرح انصاف ملے گا یا پھر کیس ڈائری میں سمٹ کر جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.