ETV Bharat / city

دہلی: حکیم اجمل خاں گرلز اسکول کے نتائج قابل ستائش - سول سروس کے امتحانات

دہلی کے دریا گنج علاقے میں واقع 'حکیم اجمل خان' گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کی طلبہ نے رواں برس بارہویں جماعت میں کافی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دہلی: حکیم اجمل خاں گرلزاسکول کے نتائج قابل ستائش
دہلی: حکیم اجمل خاں گرلزاسکول کے نتائج قابل ستائشدہلی: حکیم اجمل خاں گرلزاسکول کے نتائج قابل ستائش
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:51 PM IST

دارالحکومت دہلی کے دریا گنج میں واقع حکیم اجمل خان گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کے بارہویں جماعت کے نتائج گذشتہ برس 87 فیصد رہے تھے، تاہم رواں برس 96 فیصد ہیں، طلباء کے بہتر نتائج سے اسکول رزلٹ بھی بہتر ہوا ہے۔

دہلی: حکیم اجمل خاں گرلزاسکول کے نتائج قابل ستائش

حکیم اجمل خان گرل سینئر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر شبنم نے بتایا کہ رواں برس 23 طلبہ نے 12ویں جماعت کے امتحانات میں حصہ لیا تھا جس میں سے سے 22 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کہ 17 بچیوں نے 75 سے زائد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول میں اول مقام پر آنے والی صفورہ نے 88 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں، جبکہ دوسرے مقام پر رہنے والی ترنم نے 74 فیصد اور آفرین نے 73 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی کے بچوں نے کمال کردیا: کیجریوال

پہلا مقام حاصل کرنے والی صفورہ بتاتی ہیں کہ انہیں مستقبل میں سول سروس کے امتحانات کی تیاری کرنی ہے تاکہ وہ اپنے والدین کا سہارا بن سکیں اور معاشرے کی غریب لڑکیوں کی تعلیمی میدان میں مددگار ثابت ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.