ETV Bharat / city

دہلی:کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ - ہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے

دہلی میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 70ہزار سے متجاوز، 2 ہزار365 لوگوں کی موت۔

دہلی:کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:37 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، یہاں بدھ کو 3 ہزار788 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 70ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دہلی:کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

دہلی میں گذشتہ روز بھی سب سے زیادہ 3 ہزار947 ریکارڈ درج کئے گئے تھے۔

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق بدھ کے روز 3 ہزار788 نئے معاملوں سے متاثرین کی مجموعی تعداد 70 ہزار390 ہوگئی اور 64 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 2 ہزار365 پہنچ گئی ہے۔

کورونا انفکشن کے کل معاملوں کے تعلق سے ملک میں دہلی اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔گذشتہ روز بھی یہاں ملک سبھی ریاستوں زیادہ معاملے تھے۔

دہلی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 2 ہزار124 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 41 ہزار 437 متاثر کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔آج سرگرم معاملوں کی تعداد 26 ہزار 588 رہی۔

دارالحکومت میں کورونا جانچ کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 707 ہو گئی ہے۔24گھنٹوں کے دوران دہلی میں اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ 19 ہزار59 لوگوں کی کورونا جانچ ہوئی۔

دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی کل تعداد 262 سے بڑھ کر 266 ہوگئی ہے۔ دہلی میں کل 13 ہزار 411 کورونا بیڈ ہیں جس میں سے 6 ہزار203 پر مریض ہیں جبکہ 7 ہزار208 بیڈ خالی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.