ETV Bharat / city

دہلی: اقتصادی بحالی کے لئے 12 رکنی ماہر کمیٹی تشکیل

دہلی حکومت نے اقتصادی بحالی کے لئے 12 رکنی ماہر کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کورونا کی وجہ سے دہلی معیشت کے نقصانات سے نمٹنے کے بارے میں بتائے گی۔

دہلی: اقتصادی بحالی کے لئے 12 رکنی ماہر کمیٹی تشکیل
دہلی: اقتصادی بحالی کے لئے 12 رکنی ماہر کمیٹی تشکیل
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:55 PM IST

دہلی حکومت نے اقتصادی بحالی کے امکانات تلاش کرنے کے لئے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کورونا کی وجہ سے دہلی معیشت کے نقصانات سے نمٹنے کے بارے میں بتائے گی۔

ڈائلاگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن آف دہلی (ڈی ڈی سی) کے وائس چیئرمین یاسمین شاہ اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر، محکمہ صنعت، ایس ڈی ایم سی، محکمہ ماحولیات کے خصوصی سکریٹری اور مختلف صنعتوں سمیت تجارت، مینوفیکچرنگ، آٹوموبائل کے نمائندے اس کمیٹی کے ممبر ہیں۔

کمیٹی کو مختلف محکموں، خود مختار اداروں، بلدیاتی اداروں اور ایم سی ڈی کے ذریعے کووڈ 19 وبا کے دوران لوگوں اور کاروبار میں مدد کرنے کے لئے اقدامات کے بارے میں بھی ایک جامع تجزیہ اور تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔

یاسمین شاہ نے کہا کہ کووڈ ۔19 کی وبا نے دہلی اور قومی سطح پر تباہ کن معاشی اثر ڈالا ہے۔ دہلی حکومت نے ایک مضبوط طبی دیکھ بھال کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر جانچ اور آئیسولیشن، بستروں کی تعداد بڑھا نا، پلازمہ تھراپی، آکسومیٹر کونسیٹر، سروے اور اسکریننگ، پانچ اہم حکمت عملی وضع کرتے ہوئےمعیشت کو پہلے کھول دیا۔

دہلی حکومت نے معاشی بحالی کے لئے خاکہ تیار کیا ہے۔ اس کمیٹی کے ذریعہ ہم صنعت کے اہم نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے اور خصوصی اقدامات کی نشاندہی کرنے کے منتظر ہیں جو سرکاری ادارے معاشی بحالی کے عمل کو بہتر بناسکتے ہیں۔

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منظور اس پینل کی تشکیل کے تعلق سے ہدایت میں کہا گیا کہ کمیٹی دہلی میں آسانی سے کاروبار کرنے اور کووڈ ۔19 کے اثرات سے معاشی بحالی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحاتی امکانات تلاش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.