ETV Bharat / city

اپہار سنیما آتشزدگی معاملہ: انسل بھائیوں سمیت پانچ ملزمان کی سزا کا فیصلہ ملتوی - अंसल बंधुओं समेत पांच आरोपियों की सजा पर फैसला टला

13 جون 1997 کو جنوبی دہلی کے گرین پارک میں اپہارسنیما میں فلم 'بارڈر کی نمائش کے دوران آگ لگنے کے بعد 59 افراد دم گھٹنے سے مر گئے تھے۔ اس کے بعد بھگدڑ میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے جس کے بعد اس کیس کی سماعت جاری ہے۔

decision on sentence of five accused including ansal brothers postponed in uphaar cinema accident case
اپہار سنیما آتشزدگی معاملہ: انسل بھائیوں سمیت پانچ ملزمان کی سزا کا فیصلہ ملتوی
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 3:18 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اپہار سنیما سانحہ کیس میں شواہد سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے قصوروار قرار دیے گئے سشیل انسل اور گوپال انسل کی سزا پر فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما نے 16 اکتوبر کو سماعت کا حکم دیا۔ 8 اکتوبر کو عدالت نے انسل بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قصوروار قرار دیا تھا۔

عدالت نے اس معاملے میں عدالت کے ملازم دنیش چند شرما کو بھی قصوروار قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ پی پی بترا اور انوپ سنگھ کو بھی قصوروار قرار دیا گیا۔

دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر سشیل انسل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اپہار سانحہ متاثرین ایسوسی ایشن (AVUT) کی صدر نیلم کرشن مورتی نے سشیل انسل کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:

راکیش استھانہ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے کیا خارج

واضح رہے کہ 13 جون 1997 کو جنوبی دہلی کے گرین پارک میں اپہارسنیما میں فلم 'بارڈر کی نمائش کے دوران آگ لگنے کے بعد 59 افراد دم گھٹنے سے مر گئے تھے۔ اس کے بعد بھگدڑ میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے جس کے بعد اس کیس کی سماعت جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.