دارالحکومت نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم کے اہلکاروں نے بینکاک سے آرہے مسافر سے 34 لاکھ 80 ہزار کا سونا ضبط کیا ہے۔ کسٹم کے اہلکار مسافر کو گرفتار کر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
کسٹم کے ایڈیشنل کمشنر امن دیپ نے بتایا کہ بینکاک سے آرہے مسافر کے بیگ کو معمول کے مطابق چیک کیا جارہا تھا، ہمیں اس پع شبہ ہوا، جس کے بعد مشکوک مسافر کے بیگ سے ایک کلو سونا برآمد کیا گیا، جس کو مسافر نے ایک اسپیکر میں پیچھے چھپا رکھا تھا۔
کسٹم نے دفعہ 110 کے تحت پورا سونا ضبط کر مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔ کسٹم اہلکار مزید پوچھ تاچھ کر رہے ہیں کہ اتنا سونا کہاں سے اور کس لیے دہلی لے کر آیا۔