ETV Bharat / city

نوئیڈا: پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار - گریٹر نوئیڈا پولیس

گریٹر نوئیڈا پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد سورج پور میں واقع پٹرول پمپ ڈکیتی معاملہ میں مطلوب ایک بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔

نوئیڈا: پولیس انکاونٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : May 25, 2021, 6:16 PM IST

نوئیڈا پولیس نے انکاونٹر کے ذریعہ ایک مطوبہ بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔ انکاونٹر میں بدمعاش زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح سورج پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں انکاونٹر ہوا۔ قبل ازیں ملزم بھارت گوسوامی کو پولیس نے ہتھیار ڈالنے کی ترغیب دی لیکن اس نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگیا۔ بھارت گوسوامی کے پیر پر گولی لگی۔

پولیس نے زخمی بھارت گوسوامی کو گرفتار کرلیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس پر 25 ہزار روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ گوسوامی نے گذشتہ 8 جنوری کو سورج پور میں واقع ایک پٹرول پمپ میں ڈکیتی کرکے 8 لاکھ روپئے لوٹ لیے تھے، اس ڈکیتی میں اس کے ساتھ دیگر 5 بدمعاش بھی شامل تھے جنہیں پولیس نے پہلے ہی جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس نے گوسوامی کے قبضہ سے ایک پستول اور کچھ کارتوس برآمد کئے۔ رواں سال 8 جنوری کو سورج پور میں ایک پٹرول پمپ سے کار سوار شرپسندوں نے 8 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.