ETV Bharat / city

کانگریس نے کمیشن سے بی جے پی کے لیڈروں کی شکایت کی - delhi congress news in urdu

کانگریس کے لیڈروں نے کمیشن کو بتایا کہ بی جے پی تشہیری اجلاس کے دوران قابل اعتراض تقریر کا استعمال کررہے ہیں۔

Congress to file complaint with EC against bjp
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:19 AM IST

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر دہلی اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران انتخابی ماحول بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کے اجے ماکن اور دہلی پردیش کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑا نے چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہاکہ' انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ کس طرح سے دہلی میں ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور بی جے پی کے لیڈر اپنی تقریروں میں ماحول کو بگاڑنے اور ووٹ کے لیے پولرائزیشن کی سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں'۔
انہوں نے کہاکہ کمیشن سے اس معاملہ میں تفصیلی شکایت کی گئی ہے۔ کمیشن نے انہیں بتایا کہ 31جنوری کو انہوں نے ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں تمام اضلاع کے حکام کو بلایا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس کمشنر اور دوسرے تمام حکام کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن نے یقین دلایا کہ دہلی میں ماحول خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کانگریس کے لیڈروں نے کمیشن کو بتایا کہ بی جے پی کے اسٹار تشہیر کار پرویش ورما اور انوراگ ٹھاکر انتخابی اجلاس میں قابل اعتراض تقریر کا استعمال کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ مسٹر امت شاہ سمیت پارٹی کی اعلی قیادت جس زبان کا استعمال دہلی میں انتخابی تشہیر کے دوران گلی گلی میں جاکر کررہی ہے اس سے صاف ہے کہ پارٹی فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے اور اسے روکا جانا ضروری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 8:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.