ETV Bharat / city

بھارت کے شہری اب پرتگال میں کام کرسکیں گے: بھارتی حکومت - भारत पुर्तगाल समाचार

مرکزی حکومت نے بھارت اور پرتگال کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی منظوری دی ہے جس کے تحت بھارت کے شہریوں کو جمہوریہ پرتگال میں کام کرنے کے لیے رکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:55 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز ایک کابینہ کی میٹنگ میں بھارت اور پرتگال کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

یہ معاہدہ بھارت اور پرتگال کے مابین شراکت داری اور تعاون کا ایک ادارہ جاتی نظام بنائے گا جس کے تحت بھارتی کارکنوں کو پرتگال بھیجا جائے گا اور انہیں وہاں رکھا جائے گا۔اس معاہدے کے تحت ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں: جو بائیڈن

پرتگال کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے سے یورپی یونین کے رکن ملک میں بھارتی تارکین وطن مزدوروں کے لیے ایک نئی منزل بن جائے گی، خاص طور پر وہ بھارتی مزدور جنہیں کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے بھارت واپس آنا پڑا ہے۔ یہ معاہدہ ہنر مند بھارتی کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع کھولے گا۔ معاہدے کی تکمیل کے ساتھ پرتگال اور بھارت کے درمیان بھارتی کارکنوں کی بھرتی کا باقاعدہ نظام تیار ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کی صورتحال پر مرکزی وزیر داخلہ کی میٹنگ

اس معاہدے میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ایک نظام قائم کرنے کی تجویز شامل ہے جس کے تحت کارکنوں کی آسان نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور دونوں ممالک اس سرگرمی کی مکمل حمایت کریں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.