نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ جلد سے جلد دہلی کے تمام شہریوں کو ٹیکے لگا کر کورونا وائرس کی چین کو توڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 'جب بھی اروند کیجریوال کوئی کام کرنا شروع کرتے ہیں، تو بی جے پی کے لیڈران ان کے خلاف اپنی بیان بازی شروع کردیتے ہیں اور انھیں گالیاں دینے لگتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ اروند کیجریوال ٹیکہ کاری میں جلدبازی کررہے ہیں۔ انہیں ٹیکے لگانے کی رفتار کو کم کرنا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ ویکسین بچانی چاہئے'۔