ETV Bharat / city

ایم سی ڈی ضمنی انتخاب: ووٹنگ جاری، 3 مارچ کو نتیجے کا اعلان - mcd elciton

ایم سی ڈی ضمنی انتخاب کے تحت مختلف پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ساڑھے گیارہ بجے تک مشرقی اور شمال میں تقریبا 20 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ شمال میں روہنی اور شالیمار باغ میں تقریباً 17.54 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی۔ اسی کے ساتھ ساتھ مشرق کی تین نشستوں تریلوک پوری، چوہان بانگڑ اور کلیان پوری میں بھی تقریباً 22.90 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے۔

delhi
delhi
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 11:04 AM IST

Updated : Feb 28, 2021, 1:03 PM IST

مشرقی اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی 5 نشستوں پر ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ جن پانچ وارڈوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ان میں وارڈ 41 (ای) چوہان بانگڑ، وارڈ 2 (ای) تریلوکپوری، وارڈ 8 (این) کلیان پوری، وارڈ 32 (این) روہنی اور وارڈ 62 (این) شالیمار باغ شامل ہیں۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ان پانچ وارڈوں پر 327 پولنگ مراکز بنائے ہیں اور 385 پولنگ پارٹیاں مقرر کی گئیں ہیں۔

پانچ نشستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چار پر عام آدمی پارٹی کا قبضہ تھا۔ چوہان بانگڑ، تریلوکپوری اور کلیان پوری نشستیں اسمبلی انتخابات 2020 کے بعد خالی ہوئی تھیں اور یہاں سے جیتنے والے کونسلر براہ راست ایم ایل اے بن گئے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی روہنی سیٹ کونسلر جو پہلے بی ایس پی میں تھے پارٹی چھوڑنے کے بعد عاپ میں شامل ہوگئے اور 2020 کے اسمبلی انتخابات میں عاپ کی ٹکٹ پر ایم ایل اے بنے۔ پانچویں نشست شالیمار باغ ہے، جہاں بی جے پی کا قبضہ تھا، 2017 کے ایم سی ڈی انتخابات میں یہاں بی جے پی کی خاتون امیدوار رینو جاجو نے کامیابی حاصل کی۔ یہ نشست بھی ان کی وفات کے بعد خالی ہوگئی۔

مقابلہ کہاں ہے؟

چوہان بانگڑ

یہاں سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے چوھری متین احمد کے بیٹے چودھری زبیر احمد عاپ کے امیدوار محمد اشراق خان کے خلاف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے بھی اس نشست سے مسلم امیدوار نذیر انصاری کو امیدوار بنایا ہے۔ چوہان بانگڑ سیٹ پر کل ووٹرز کی تعداد 39،607 ہے، جن میں 21،029 مرد اور 18،578 خواتین ووٹر ہیں۔

تریلوکپوری

تریلوکپوری سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے کمار، کانگریس امیدوار بال کشن اور بی جے پی امیدوار اوم پرکاش گنگروال کے مابین براہ راست مقابلہ ہے۔ تریلوکپوری مشرقی نشست پر کل ووٹرز کی تعداد 45،953 ہے، جن میں سے 24،041 مرد ووٹر اور 24،041 خواتین ووٹر ہیں۔

کلیان پوری

اس نشست پر دلت بمقابلہ دلت کے درمیان مقابلہ ہے۔ مشرقی دہلی کے وارڈ 8 (ای) کلیان پوری سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار دھریندر کمار (بنٹی گوتم)، کانگریس کے امیدوار دھرمپال موریہ اور بی جے پی کے امیدوار سیارام کنوجیہ کے درمیان مقابلہ ہے۔ کلیانپوری وارڈ میں کل ووٹرز کی تعداد 42،785 ہے۔ یہاں 22،265 مرد اور 20،507 خواتین ووٹر ہیں۔

شالیمار باغ

شالیمار باغ وارڈ 62 (این) پر بھی بی جے پی کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ یہ نشست خواتین کے لئے مخصوص ہے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 62 این شالیمار باغ سے عاپ کی امیدوار سنیتا مشرا ، کانگریس امیدوار ممتا اور بی جے پی امیدوار سرابی جاجو کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ شالیمار باغ نشست پر کل 44،938 ووٹرز ہیں جن میں 24،868 مرد اور 20،067 خواتین ہیں۔

وارڈ 32 (این) روہنی

روہنی کی نشست پر عام آدمی پارٹی کی ساکھ خطرے میں ہے۔ یہاں سے عاپ نے بوانا کے سابق ایم ایل اے رام چندر کو امیدوار بنایا ہے، جن کے خلاف کانگریس نے میموتی بر والا اور بی جے پی نے راکیش گوئل کو میدان میں اتار کر مقابلہ سہ رخی بنادیا ہے۔ روہنی نشست پر کل ووٹرز کی تعداد 6،9131 ہے جن میں سے 38،953 مرد اور 30،161 خواتین ہیں۔ اس نشست پر کل 17 دیگر زمرے کے ووٹر ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پانچوں نشستوں پر خواتین کی کل تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 223 ہے، جبکہ مرد 1 لاکھ 31 ہزار 156 مرد ہیں۔ دوسرے زمرے میں 35 ووٹر ہیں۔ آج ووٹرز اپنے مسائل کے مطابق ووٹ ڈال رہے ہیں جس کے نتیجے کا اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2021, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.