ETV Bharat / city

برطانیہ کے وزیر خارجہ کی مودی سے ملاقات - 72 ویں یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے جی -7 ممالک کی میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

British Foreign Secretary meets Modi
برطانیہ کے وزیر خارجہ کی مودی سے ملاقات
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 4:11 PM IST

نریندر مودی نے بورس جانسن کے ساتھ حال ہی میں ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کووڈ کی وبا کے بعد کے حالات میں ہندوستان - برطانیہ ساجھے داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت،سرمایہ کاری،دفاع،سکیورٹی ،امیگریشن،تعلیم ،توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کی پوری صلاحیت اور امکانات کا فائدہ اٹھانے کےلئے روڈ میپ بنانے کی بات کہی۔

راب نے مسٹر جانسن کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد دی اور حال ہی میں برطانیہ کی شریک میزبان میں ہوئے موحولیات کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے ان کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کے مشترکہ اقدار اور مفادات کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ترجیح ہے جس سے کہ مشترکہ عالمی چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے ۔

برطانوی وزیرخارجہ نے مسٹر جانسن کی جانب سے جی -7 ملکوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔ یہ میٹنگ اگلے سال 2021 میں برطانیہ کی صدارت میں ہوگی۔ مسٹر مودی نے دعوت قبول کرتے ہوئے انہیں شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ اگلے مہینے ملک کے 72 ویں یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی کے طورپر مسٹر جانسن کا استقبال کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.