ETV Bharat / city

بہار انتخابات پر مہاجر مزدوروں کا ردعمل

روایات کے برخلاف اس بار بہار اسمبلی انتخابات میں اہم مسئلہ روزگار ہے، اس موضوع پر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم دہلی میں مقیم بہار کے مہاجر مزدوروں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

bihar polls 2020: migrant workers says no job in bihar

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 7:02 PM IST

دہلی: بہار سے دہلی آنے والے مہاجر مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت غریبوں اور مزدوروں کے لیے کام نہیں کررہی ہے۔ اگر نتیش سرکار غریبوں کے لیے کام کرتی تو لوگوں کو نقل مکانی نہیں کرنی پڑتی اور وہ لوگ دہلی آنے پر مجبور نہ ہوتے۔

ویڈیو

روزگار کی تلاش میں دہلی آنا پڑا

بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاستی حکومت بہار میں روزگار مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بہار میں کوئی فیکٹری یا کمپنی نہیں جس کی وجہ سے انہیں دہلی آنا پڑا ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے مہاجر مزدوروں سے ان کے مزاج جاننے کی کوشش کی تو اکثریت نے کہا کہ این ڈی اے ایک بار پھر اقتدار میں واپس آئے گی۔ جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس بار عظیم اتحاد کی سرکار بنے گی۔

تیجسوی سے مہاجر مزدور پر امید

عظیم اتحاد کے رہنما تیجسوی یادو نے جس انداز میں کہا ہے کہ حکومت بنتے ہی 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔ تیجسوی یادو کے اس بیان کے بعد نوجوانوں کو امید ہے کہ جب عظیم اتحاد کی حکومت بنے گی تو نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

مزید پڑھیں: تیجسوی کا نتیش کمار کو کھیلی بحث کے لیے چیلنج

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.