ETV Bharat / city

'مساجد کو قرنطین سنٹر میں تبدیل کرنے کا بیان بچکانہ'

مساجد کو قرنطین سینٹر میں تبدیل کرنے کا امانت اللہ خان کا بیان بچکانا ہے انہیں اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

reaction on amanatullah statement
reaction on amanatullah statement
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 11:05 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس تیزی سے دہلی میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس سے ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ منیش سسودیا نے جو بیان دیا تھا وہ حقیقت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ویڈیو

اسی بات کو دیکھتے ہوئے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ٹوئٹر کے ذریعے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی مساجد کو قرنطین سینٹر میں تبدیل کر دیں۔ امانت اللہ کے اس بیان پر پرانی دہلی کے سماجی کارکن اور بارہ دری مسجد کمیٹی کے رکن شیخ علیم الدین اسعدی کا کہنا ہے کہ مساجد کو قرنطین سینٹر میں تبدیل کرنے کا بیان بچکانا ہے انہیں اس طرح کے بیان سے گریز کرنا چاہیے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ابھی فی الحال مساجد میں مسلمان صرف فرض نمازیں ادا کر رہے ہیں اور مساجد کا استعمال عبادت کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' کیا کیجریوال حکومت سنہ 1857 سے 1947 تک جو انگریزوں نے مساجد کی بے ہرمتی کی تھی وہ اب پھر سے اسے دہرانا چاہتی ہے'۔؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.