ETV Bharat / city

امت شاہ استعفی دیں:سی پی آئی - مہاراشٹر کے وزیراعلی دویندر فڑنویس

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سینئر لیڈر اتل کمار انجان نے مہاراشٹر کے واقعہ کو اخلاقی قدروں کی جیت قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفی کا مطالبہ کیا۔

امت شاہ استعفی دیں:سی پی آئی
امت شاہ استعفی دیں:سی پی آئی
author img

By

Published : Nov 26, 2019, 10:20 PM IST

مسٹر انجان نے منگل کو مہاراشٹر کے وزیراعلی دویندر فڑنویس اور ڈپٹی وزیراعلی اجیت پوار کے استعفی کے اعلان کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مرکز کی حکومت نے وزیراعظم کے اشارے پر مہاراشٹر کے گورنر کے عہدے کا غلط استعمال کرکے غیر اخلاقی اور غیر جمہوری طریقے سے مسٹر فڑنویس اور مسٹر پوار کو کرسی پر بٹھایا تھا۔

مسٹر پوار کے پہلے اور ان کے بعد مسٹر فڑنویس نے گورنر کو اپنے استعفی سونپ دینے کے بعد غیر اخلاقی اور غیر جمہوری سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے کہا ہے کہ بی جے پی اور وزیراعظم ملک میں اخلاقیات کی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن مہاراشٹر کے واقعہ نے ان کے سچ کو سب کے سامنے لا دیا ہے۔ ان کے اوش میگھ کا گھوڑا مہاراشٹر میں لہلہان ہو کر آزاد میدان میں گرپڑا ہے۔

گورنر کالی ٹوپی لگا کر ترچھی نظر سے آئین کے قتل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں شکست ملی ہے اور سپریم کورٹ نے بھارت کے آئین اور ایس آر بومئی کے معاملے میں دیئے گئے فیصلے کی لاج رکھ لی۔

مسٹر انجان نے کہا کہ اس پورے معاملے میں سیاہ پردے کے پس پردہ وزیر داخلہ امت شاہ نے کھیل کھیلا اور شکست کا منہ دیکھا، اب انہیں فوری طور سے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.