جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال2022-23 تعلیمی سال سے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ (سی یو ای ٹی)کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)کو اس فیصلہ کی اطلاع دے دی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبا کو مشورہ دیاہے کہ کورسیز اور دیگر تفصیلات کے لیے وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.jmi.ac.in اور http://jmicoe.in کو وقتاًفوقتاً چیک کرتے رہیں۔ ان کورسیز میں داخلہ خواہشمند طلبا کو سی یو ای ٹی کے ساتھ ساتھ جامعہ کا فارم بھی بھرنا ہوگا۔ Common University Entrance Test Officially Accepted by Jamia Millia Islamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی روایت کے مطابق جے ای ای میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پر طلبا کو بی ٹیک پروگرام میں داخلے دے گی۔ اور بی ڈی ایس میں نیٹ میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے۔بی ٹیک کے امیدوار جے ای ای کے ساتھ جامعہ کا بھی فارم سکتے ہیں۔