ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا کے فعال کیسز سات ہزار کے قریب

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 10:48 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز کے بنسبت صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

About 7,000 active cases of corona in Delhi
دہلی میں کورونا کے فعال کیسز سات ہزار کے قریب

دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں 642 کی مزید کمی آنے کی وجہ سے ان کی تعداد جمعہ کے روز کم ہو کر 7،267 رہ گئی۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری ایک بلیٹن کے مطابق اس دوران ایک ہزار سے کم 758 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 6،21،439 ہوگئی ہے ، جبکہ 1،370 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر6،03،758 ہو گئی ۔ اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح 97.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، جو قومی اوسط (95.77 فیصد) سے زیادہ ہے۔

اس دوران مزید 30 مریضوں کی موت ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10،414 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.68 فیصد ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85،749 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 82.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ ہر 10 لاکھ آبادی کے لیے جانچ کی اوسط 4،32،038 ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.