نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کو الیکشن کمیشن کے ذریعہ ملتوی کیے جانے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے دباؤ میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ Delhi Municipal Corporation Elections۔
اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی دہلی میں بینر و پوسٹر کے ذریعہ بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے۔
وہیں آج اس کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کارکنان نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس مظاہرے کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس فورس کو دین دیال اپادھیائے مارگ پر تعینات کیا گیا تھا۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف جانے والی سڑک کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔
شمالی ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر وکاس گوئل نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہے۔ اسی لیے وہ کارپوریشن انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کی اجازت نہیں دے رہی ہیں۔
جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر پریم چوہان نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہونے دے رہی ہے۔ جو ایک طرح سے جمہوریت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ اگر آج الیکشن ہوئے تو ان کی 10 سیٹیں بھی نہیں آئیں گی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ عام آدمی پارٹی انتخابات میں 250 سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی کے نائب وزیر اعلی ٰمنیش سسودیا نے پریس کانفرنس کر کے ایم سی ڈی انتخابات کو ملتوی کیے جانے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ دہلی میں بی جے پی ہار سے خوفزدہ ہے اس لیے وہ الیکشن کمیشن کو اسے زیر التوا میں رکھنے کا دباؤ بنارہی ہے۔ Delhi Deputy Chief Minister Manish Sisodia۔