اس سلسلے میں آج ایم سی ڈی کے مختلف حلقوں کے میونسپل کونسلرز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میئر اور بی جے پی کے ریاستی صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
اجمیری گیٹ وارڈ سے میونسپل کونسلر راکیش کمار نے کہا کہ' اناج منڈی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ایم سی ڈی ہے'۔
وہیں بلیماران حلقہ سے میونسپل کونسلر محمد صادق نے کہا کہ' جب دہلی حکومت نے غیر قانونی طور پر چل رہی فیکٹریوں پر پابندی لگا دی تھی اس کے باوجود یہ فیکٹری کس کی شہ پر چل رہی تھی؟
اس احتجاجی مظاہرے میں کونسلر سُجیت کمار، کونسلر اجے شرما، کونسلر رام نرائن، کونسلر کلدیپ متل، کونسلر ارچنا، دھرمیندر محاور سمیت متعدد کونسلرز اور سیاسی رہنماؤں نے نے بھی اپنی شمولیت درج کرائی۔
خیال رہے کہ اتوار کی صبح دارالحکومت دہلی کے فلمستان علاقے میں قیامت کی طرح گزری جہاں اچانک لگی آگ کی زد میں آنے سے 43 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔
اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 43 تک جا پہنچی جبکہ زخمیوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی۔
سیاسی پارٹیاں اس حادثے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر تھوپ رہی ہیں۔ بی جے پی کے مطابق اس پورے معاملے میں دہلی حکومت ذمہ دار ہے، جبکہ دہلی حکومت ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔