ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: کابینی وزیر یشپال آریہ کانگریس میں ہوئے شامل - اردو نیوز اتراکھنڈ

اتراکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں سے سیاسی رہنماؤں کا ایک جماعت سے دوسری جماعت میں جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کابینہ میں شامل یشپال آریہ اور ان کے لڑکے سنجیو آریہ نے دہلی میں کانگریس کا دامن تھام لیا۔

Uttarakhand: Cabinet Minister Yashpal Arya joins Congress

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 12:30 PM IST

نئی دہلی: اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب 2022 سے قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جس کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہوگئی ہے۔ ریاستی وزیر یشپال آریہ اور ان کے لڑکے رکن اسمبلی سنجیو آریہ نے دہلی میں کانگریس کا دامن تھام لیا ہے، اس موقع پر ان کے لڑکے سنجو آریہ نینی تال سے رکن اسمبلی ہے، وہ بھی کانگریس میں شامل ہوگئے۔

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سورجے والا اور ریاستی انچارج دیویندر یادو کی موجودگی میں وہ کانگریس میں شامل ہوئے۔

جس کے بعد یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ 9 باغیوں کو یشپال کانگریس میں واپسی کراسکتے ہیں۔

گزشتہ کچھ مہینوں سے رہنماؤں کا ایک جماعت سے دوسری جماعت میں جانے کا کھیل جاری ہے۔ گڈوال منڈل سے رکن اسمبلی راج کمار اور پریتم سنگھ پوار کے بعد کوماؤ سے آزاد رکن اسمبلی رام سنگھ کیڑا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وہیں کانگریس بھی اندورونی طور پر بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کو اپنے یہاں لانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ: دس کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آنے سے لاپتہ

آشیش کے ابّا جان کومودی کابینہ سے کیوں نہیں ہٹایا جارہا ہے: اویسی

صوبے میں رہنماؤں کے اس طرح کھیل سے آنے والے وقت میں اسمبلی انتخاب دلچسپ ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.