ریاست اترپردیش و بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور ریاست اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع، اودھم سنگھ نگر، لالکوا، گولاندی میں کام کرتے ہیں لیکن مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں بڑے پیمانے پر پھنسے ہوئے ہیں جو چاہ کر بھی اپنے گھروں کو نہیں جا سکتےہیں۔
مزدوروں نے بتایا کہ ' انہیں یہاں راشن دیا جا رہا ہے کھانے پینے کے تعلق سے کسی چیز کی کمی نہیں ہے لیکن ان کے گھر والے ان کے یہاں پھنسے رہنے کے سبب بہت زیادہ پریشان ہیں۔
مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت کے توسط سے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو ان کےگھروں تک کسی بھی طرح سے پہنچوادیں۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں بیوی بچوں اور کنبہ کے دوسرے افراد ہیں، جو ان کے لئے پریشان ہیں یہاں وہ اپنے کنبے کے لئے ہی روزی کمانے آئے تھے لیکن یہاں آکر اپنے کنبہ کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔