اس موقعے پر مظاہرین نے کہا کہ' پرائیویٹ اسکول منتظمین من مانی کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران بغیر کلاس کرائے طلبا سے فیس وصولی کررہے ہیں۔ جس کے خلاف آج انصاف منچ اور اور نگر کانگریس نے مشترکہ دھرنا کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر طلبا کے سرپرستوں نے' نہ کلاس نہ فیس' کا نعرہ دیتے ہوئے فیس وصولی کی مخالفت کی۔ متعلقین نے ڈی ایم دفتر واقع دھرنا مقام پر دھرنا دیا۔
دھرنا کی قیادت انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد اور نگر کانگریس کمیٹی کے نگر صدر راجہ انصاری نے کی۔ انصاف منچ کے ضلع نائب صدر محمد مرتضیٰ راعین، مقصود عالم ،پپو خان، اکرم صدیقی، ظفر کریم نے مشترکہ طور پر کی۔
محمد ساجد حسین اور انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ' پرائیویٹ اسکول والوں کی مسلسل من مانی جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کے انتظامیہ طلبا کے سرپرستوں اور طلباء سے زبردستی فیس وصول کررہے ہیں۔'
ہم ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کو یقنی بنایے۔ انگریس کمیٹی کے صدر راجہ انصاری نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول تعلیم کے نام پر لوٹ مچانے کا کام کر رہی ہے ایک تو زبردستی فیس لے رہے ہیں اس کے علاوہ دوبارہ داخلہ فیس لے رہے ہیں جب کہ بچہ اسی اسکول میں زیر تعلیم ہے وہ کتاب، لباس وغیرہ کے نام پر بڑے پیمانے پر کمیشن خوری کر رہے ہیں۔
انصاف منچ کے اکرم صدیقی نے کہا کہ' نجی اسکولوں میں سطح غریبی یعنی بی پی ایل کے 25 فیصد بچوں کا بھی داخلہ نہیں ہورہا ہے جو ایک بدعنوانی ہے۔ انصاف منچ کے محمد امتیاز، پروفیسر یوسف کمال، ایم او اصغر حسین، محمد جمشید، منوج پاسوان، راجہ پاسوان، سی پی آئی (مالے) ضلع کمیٹی ممبر دیویندر کمار، للن پاسوان، شیون یادو، رویندر یادو، اور نگر کانگریس کمیٹی کے سکریٹری محمد حسنین، محمد جسیم انصاری، محمد اوجیر انور، محمد وسیم انصاری اور محمد صدام حسین وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔