ETV Bharat / city

دربھنگہ: 10 اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی دو مقامات پر ہوگی

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 8:13 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے سبھی اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ دربھنگہ ضلع کے 10 اسمبلی حلقوں کی گنتی دو مقامات پر بازار سمیتی اور رام نگر واقع ڈبلیو آئی ٹی کیمپس میں ہوگی۔

counting will start with tight security in two places in darbhanga
دربھنگہ: 10 اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی دو مقامات پر ہوگی

دربھنگہ کے بازار سمیتی احاطہ میں 06 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی ہوگی، جس میں بینی پور، علی نگر، دربھنگہ شہری، دربھنگہ گرامین اسمبلی، جالے اور کیوٹی اسمبلی حلقہ شامل ہے۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں دربھنگہ کے رام نگر واقع ڈبلو آئی ٹی کیمپس میں چار اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی ہو گی، جس میں گورا بورام، کشیشور استھان، بہادر پور اسمبلی اور حیا گھاٹ اسمبلی حلقہ شامل ہے۔

بتا دیں کہ کل 144 امیدوار ان دس اسمبلی حلقوں میں اپنی قسمت آزما رہے تھے، جن کی قسمت کا فیصلہ 10 نومبر کو ہوگا۔

سب سے زیادہ امیدوار گورا بورام اسمبلی حلقہ میں ہیں، جہاں کل 24 امیدوار ہیں۔ وہیں سب سے کم امیدوار دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں ہیں۔

دربھنگہ کے ان اسمبلی حلقے میں آر جے ڈی کے عبدل باری صدیقی، جے ڈی یو پارٹی کے ریاستی وزیر مدن سہنی، آر جے ڈی کے رکن اسمبلی للیت کمار یادو، بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی اور رکن اسمبلی امرناتھ گامی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

پٹنہ : سابق مکھیا سنجے ورما کا قتل

وہیں اس بار چار مسلم امیدواروں پر بھی سب کی نگاہ ہے۔ اس میں دربھنگہ گرامین سے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ڈاکٹر فراز فاطمی، آر جے ڈی کے سینئر لیڈر عبدل باری صدیقی، کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار انتخاب لڑ رہے جالے اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر مشکور عثمانی اور گورا بورام اسمبلی حلقہ سے پہلی بار اسمبلی انتخاب لڑ رہے آر جے ڈی کے افضل علی خان شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.