دربھنگہ کے جالے تحصیل کے نمرولی گاؤں میں انصاف منچ کے ریاستی نائب صد نیاز احمد و صدر تحصیل کے نینا گھاٹ میں پپو خان کی قیادت میں درجنوں کارکنان کے ساتھ کووڈ 19 کے گائڈ لاین پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس موقع پر ان لوگوں نے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور سیاہ جھنڈے، سیاہ کپڑے بھی پہن رکھے تھے۔
اس موقع پر انصاف منچ کے لیڈر نیاز احمد نے کہا کہ اڈانی۔امبانی کی حکومت کو کسانوں کے جان مال کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اس کورونا وباء کے وقت میں حکومت کو پہل کر کے کسانوں کے تحریک کو ختم کرانا چاہیے تھا لیکن حکومت کو ملک کے کسانوں اور عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ اس لئے تو ملک کے عوام کو ویکسین دینے سے پہلے 90 فیصد ویکسین بیرونی ممالک کو بیچ دیا گیا۔
آج ملک کے عوام پریشان ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سینکڑوں کسانوں کے شہادت اور دمن کو جھیلنے کے ساتھ تحریک کا جاری رہنا ایک نئی عبارت لکھے جانے کی جانب اشارہ ہے۔