ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے کلکٹر پرشانت کمار نے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کی اور انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیے جارہےکاموں کی تفصیلات اور موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔
پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ میں اب تک پانچ کورونا مثبت مریض کی تصدیق ہوئی ہے جس کا علاج فاربس گنج کے ریفرل ہسپتال میں چل رہا ہے، اس کے بعد سے اب تک کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جو ہم لوگوں کے لئے راحت کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبل کے دو معاملے اور ایک نئے معاملہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے کینٹنمٹ زون کے کو لے کر ماہرین سے مشورہ کیا گیا تھا، ان میں مقرر پانچ لوگوں کی ٹیم کی ضروری مشورہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے فی الحال ابھی کوئی دوسرا کینٹنمٹ زون بنانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے۔
پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ ضلع میں اب تک چھ ہزار مزدور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں، ان تمام مزدوروں کو متعلقہ بلاک کے قرنطینہمیں رکھا گیا ہے، اور انہیں کھانے پینے سے لے کر دیگر تمام کی تمام سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہے. سبھی مزدوروں کو ایک کٹ بھی دیا گیا ہے جس میں پلیٹ، کٹورا، گلاس، دھوتی، بالٹی، جگ سمیت کئی چیزیں شامل ہیں۔
ضلع کلکٹر نے سینٹر پر ہو رہی بدنظمی کی خبر کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ تیاری میں تھوڑی کمی کی وجہ سے ایسی خبریں ہم لوگوں تک بھی پہنچی ہے، مگر عوام کو یقین دہانی کراتا ہوں ارریہ ضلع انتظامیہ پوری طرح سے مزدوروں کی خدمت میں لگا ہوا ہے۔
ریاستی محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق ضلع میں مختلف دکانیں کھولنے کا حکم دیا گیا ہے، اس دوران ہماری کوشش بھی ہے جہاں دکانیں کھولی جا رہی ہیں وہاں سماجی دوری کا مکمل خیال رکھا جائے اور لوگ ماسک پہن کر ہی سامان کی خریداری کے لئے آئیں، کسی دکان پر زیادہ بھیڑ نہ جمع ہونے پائے اس کے لئے سبھی دکانوں کو کھولنے کے الگ الگ دن مقرر کئے گئے ہیں جو صبح دس بجے سے دن کے دو بجے تک ہے۔
ضلع کلکٹر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں، بیحد ضروری ہو تو سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے اور ماسک پہن کر ہی گھر سے نکلیں۔کسی طرح سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ضلع انتظامیہ و محکمہ صحت ہر طرح سے آپ کی خدمت میں حاضر ہے آپ اپنے گھروں میں رہے، حفاظت سے رہیں۔