ETV Bharat / city

Stalin Retaliates: یوم جمہوریہ پریڈ کےلیے تمل ناڈو کی جھانکی نظرانداز کرنے پراسٹالن برہم

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 2:24 PM IST

تاملناڈو کے وزیراعلی نے وزیراعظم کو خط لکھا اور کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پردہلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں تامل ناڈو کی جھانکی کو Tableau شامل نہ کرنے سے ریاست کے عوام کے جذبات مجروح ہوں گے۔

یوم جمہوریہ کے تقریبات میں پرتاملناڈو کی جھانکی نظراندازکر نے پراسٹالن برہم

یوم جمہوریہ کے موقع درارلحکومت دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران تحریک آزادی میں تمل ناڈو کے تعاون پر مبنی جھانکی کو مرکز کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کے بعد وزیراعلی اسٹالن نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا کہ ملک کے تمام شہروں میں تصویری نمائشیں منعقد کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے اور آزادی کی جدوجہد میں تمل ناڈو کے کردار کو پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ مرکز نے تمل ناڈو کی جھانکی کو بلاکسی وجہ کے نظرانداز کردیا ہے۔ اسٹالن نے اس سلسلے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے انہیں لکھے گئے خط کی طرف اشارہ بھی کیا۔

دو روز قبل اسٹالن نے وزیراعظم نریندر مودی سے دہلی میں ہونے والی تقریبات میں تمل ناڈو کی جھانکی کو شامل کر نے کےلیے مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ویلور انقلاب (1806) سے لے کر ملک کی جدوجہد آزادی میں تمل ناڈو کا کردار بہت اہم رہا ہے۔

ویراتھائی ویلوناچیار، پولیتھیون، ویراپانڈیا کٹابومن، مارودھو برادران، وی او چدمبرانار اور قوم پرست شاعر بھرتھیار سمیت آزادی پسندوں کی قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جھانکی کو تمل ناڈو کے اہم شہروں میں بھی لے جایا جائے گا تاکہ تحریک آزادی میں ریاست کی شجاعت سے واقف ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.