ETV Bharat / city

مدراس ہائی کورٹ میں 10 اضافی ججوں کی تقرری - ایڈو کیٹ کے طورپر ان کا اندراج ہوا

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند نے دستور ہند کی دفعہ 224کی شق ( 1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ کے اضافی ججوں کے طورپر سینئرٹی کے لحاظ سے 10 ججز کی تقرری کی ہے۔

Ten additional judges appointed to Madras High Court

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 5:15 PM IST

ان میں جسٹس ایس گوندارا جولو چندراشیکھرن، اے اے نکّیرن، ویراسامی سیواگنانم، گنیشن ایلانگووان، آنندتھی سبرامنیم، کننامل شنموگاسندرم، ساتھی کمارسوکمارا کروپ، مرالی شنکرکپوراجو، منجولہ راما راجو نالیاہ اور تھامل سیلوی ٹی ولایاپلایم شامل ہیں۔

گونداراجولو چندراشیکھرن، اے اے نکّیرن، ویراسامی سیواگنانم، گنیشن ایلان گووان، ساتھی کمارسوکمارا کروپ، مرالی شنکرکپوراجو، منجولہ راماراجو نالیاہ اور تھامل سیلوی ٹی ولایاپلایم کا تقرر اس تاریخ دو برس کی مدت کے لیے ہوگا جب سے وہ اپنے متعلقہ دفترکا چارج سنبھالیں گے۔ البتہ آنندتھی سبرامنین، کننامل شنموگاسندرم کی تقرری کی مدت ان کے دفتری چارج سنبھالنے کی تاریخ سے لےکر بالترتیب 30جولائی، 2022اور 19جولائی، 2022تک کی مدت کے لیے ہوگا۔ محکمہ انصاف نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن یکم دسمبر 2020جاری کیا ہے ۔

گونداراجولو چندراشیکھرن، بی بی اے, ایم ایل، 31مئی 1962کو پیداہوئے تھے اور 25فروری، 1987کو ایڈو کیٹ کے طورپر ان کا اندراج ہوا۔ وہ یکم جولائی سنہ 1991کو تمل ناڈوعدلیہ خدمات میں شامل ہوئے اور ایک جوڈیشیل افسرکے طور پر مختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ اس وقت وہ تمل ناڈو ریاستی عدلیہ اکادمی چنئی کے ڈائرکٹرکے طورپر 30ستمبر، 2016سے کام کررہے ہیں۔

اے اے نکّیرن، بی اے، بی ایل 10مئی سنہ 1963کو پیدا ہوئے اور 12 نومبر سنہ 1986 کو ایڈوکیٹ کے طورپر ان کا اندراج ہوا۔ وہ 10جولائی، 1991کو تمل ناڈوعدلیہ خدمات میں شامل ہوئے اور جوڈیشیل افسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ اس وقت وہ صنعتی ٹرائیبیونل کے پرنسپل لیبرجج کے طورپر جون 2018 سے کام کررہے ہیں۔

ویرا سامی سیواگنانم، بی اے ، بی ایل ، ایل ایل ایم کاجنم 10جون سنہ 1963کو ہوا اور24 ستمبر، 1986کو انہوں نے ایڈوکیٹ کے طورپر کام کا آغاز کیا۔ وہ یکم جولائی 1991کو تمل ناڈوعدلیہ خدمت میں شامل ہوئے اورایک جوڈیشیل افسرکے طور پر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کرتے رہے۔ وہ اس وقت تھنجاورکے پرنسپل ضلع جج کے طورپر 2مئی سنہ 2018سے کام کررہے ہیں۔

گنیشن ایلان گووان، بی ایس سی ایم ایل ، یوم پیدائش 5جون سنہ 1963 ہے۔ انہوں نے 24 دسمبر سنہ 1986کو ایک ایڈوکیٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ یکم جولائی سنہ 1991کو تمل ناڈو عدلیہ خدمات میں شامل ہوئے اور ایک جوڈیشیل افسرکے طور پر مختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے کام کرتے رہے۔ وہ اس وقت مدورئی میں مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی برانچ ، مدورئی میں، رجسٹرار ( جوڈیشیل ) کے طورپر 18ستمبر ، 2015سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

محترمہ آنندتھی سبرامنین،31جولائی سنہ 1960کو پیداہوئیں اور انہوں نے 15فروری سنہ 1984سے ایڈوکیٹ کے طورپر اپنا سفرشروع کیا۔ وہ تمل ناڈوعدلیہ خدمات سے یکم جولائی 1991کو وابستہ ہوئیں اور ایک جوڈیشیل افسرکے طور پر مختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ وہ اس وقت ویلیور میں پرنسپل ضلع جج کے طورپر کام کررہی ہیں جہاں وہ 28مارچ 2016سے تعینات ہیں۔

محترمہ کننامل شنموگاسندرم بی ایس سی ایل ایل ایم یوم پیدائش 20جولائی سنہ 1960ہے۔ انہوں نے 15اکتوبر 1986سے ایڈوکیٹ کے طورپر خدمات انجام دینی شروع کیں۔ وہ یکم جولائی سمپ 1991کو سول جج ( جونیئرڈویژن ) کے طورپر مختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے خدمت انجام دی۔ وہ اس وقت چنئی کی فیملی کورٹ میں VII ایڈیشنل پرنسپل جج کے طورپر 13جون 2019سے کام کررہی ہیں۔

جناب ساتھی کمار سوکمارا کروپ بی ایس سی بی ایل کاجنم 18جولائی 1963کو ہوا اوروہ 30 مارچ 1988کوایڈوکیٹ کےطور پر رجسٹر ہوئے۔ وہ 18نومبر 1994کو ایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈوعدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اور ایک جوڈیشیل آفیسرکے طور پر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ وہ اس وقت 23جولائی 2018سے ٹی این پی آئی ڈی کے تحت خصوصی کورٹ میں اسپیشل جج کے طورپرکام کررہے ہیں۔

جناب مرالی شنکرکپوراجو بی ایل یوم پیدائش 21مئی سنہ 1968 نے 09.01.1991 سے ایڈوکیٹ کے طورپر خدمات انجام دینے کا آغاز کیا۔ 27نومبر سنہ 1995کو وہ ایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈوعدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اور ایک جوڈیشیل آفیسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ اس وقت وہ تریچوپلئی میں پرنسپل ضلع جج کے طورپر 6جون ، 2019سے تعینات ہیں ۔

محترمہ منجولہ راماراجو نالیاہ ،ایم اے ، ایم ایچ آر، ایم ایل ، کاجنم 16فروری ، 1964کو ہوااورانھوں نے 25نومبر،1987سے ایڈوکیٹ کے طورپر کام کا آغازکیا۔27نومبر 1995کووہ ایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈوعدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اورایک جوڈیشیل آفیسرکے طورپر مختلف مقامات پرمختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ وہ اس وقت 28نومبر 2017 سے مہالیرندھی مندرم اور چنئی میں ایک سیشن جج کے طور پر کام کررہی ہیں۔

اور محترمہ تھامل سیلوی ٹی ولایاپلایم یوم پیدائش 19جون سنہ 1968 نے 10اکتوبر 1990سے ایڈوکیٹ کے طور پر خدمات انجام دینے کا آغاز کیا۔ 27نومبر سنہ 1995کو وہ ایک سول جج ( جونیئرڈویژن )کے طورپرتمل ناڈو عدلیہ خدمت سے وابستہ ہوئے اور ایک جوڈیشیل آفیسرکے طور پر مختلف مقامات پر مختلف حیثیتوں سے کام کیا۔ اس وقت وہ 02 مئی سنہ 2019 سے مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی برانچ میں رجسٹرار ( جوڈیشیل ) کے طورپرکام کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.