ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے بیشتر قصبہ جات اور دیہات کو کنٹینمنٹ زون سے باہر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سے سڑکوں پر آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔
ضلع نوح میوات میں جگہ جگہ سڑکوں پر کی گئی ناکابندی ہٹا دی گئی ہیں۔
ضلع پولیس بھی اب پہلے کی طرح سختی نہیں برت رہی ہے، گویا لاک ڈاؤن میں مل رہی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے دی گئی چھوٹ اور نرمی کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔
سڑک پر پولیس کی طرف سے سختی نہ ہونے کی وجہ سے اب لوگ سڑکوں پر دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ملک بھر میں 24مارچ کو 21دنوں تک مکمل لاک ڈائون نافذ کیا گیا جسے بعد میں مئی کی 3تاریخ تک بڑھا دیا گیا تھا۔ جبکہ 4مئی کے بعد بعض جگہوں اور علاقہ جات میں لاک ڈائون میں نرمی برتی جا رہی ہے۔