ریاست ہریانہ کے شہر میوات کے ایک ننھے فنکار وسیم خان نے اسکیچینگ کے فن میں شاندار ہنر آزمائی کرتے ہوئے انھوں نے محض ڈیڑھ ماہ میں ہی کاغذ پر تصویر اتارنے میں مہارت حاصل کرلی ہے۔
وسیم خان ریاست ہریانہ میں نوح ضلع کے شکار پور گاؤں کے رہنے والے ہیں، انہوں نے راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کا اسکیچ بنا کر یہ خواہش ظاہر کہ ہے کہ ان کے ذریعے بنائے گئے اسکیچ کو چئیرمین راموجی راو ضرور دیکھیں۔
وسیم خان کے والد پیشے سے سلائی یعنی درزی کا کام کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرائنگ بنانے کا شوق ہے لیکن ان کا نا تو کوئی آئیڈیل ہے اور نا ہی کوئی مخصوص استاد، حالانکہ اسکول میں ڈرائنگ مضمون کی پڑھائی معمول کے مطابق کی تھی۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ وسیم کو اس فن میں کیریئر کے متعلق بھی زیادہ علم نہیں ہے، میوات علاقہ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے اسی لیے میوات کے لوگوں کے لیے اس طرح کی فنکاری نئی بات ہے اور یہاں شاذونادر ہی اس طرح کے فنون سے دلچسپی ہوتی ہے۔
وسیم نے بتایا کہ ایک تصویر کو کاغذ پر اتارنے میں تقریباً ڈھائی گھنٹہ درکار ہوتا ہے، ان کے اس شوق کو پورا کرنے میں انکے والدین کا سب سے اہم کردار رہا ہے۔