ETV Bharat / city

سرکار کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑیں گے: ہریش راؤت - امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑیں گے انتخاب

پنجاب کانگریس میں جاری ہنگامے کے درمیان پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راؤت نے کہا کہ وزیراعلی امریندر سنگھ کی قیادت میں اگلا اسمبلی الیکشن لڑا جائے گا۔

MLA Surjit Singh Dhiman's statement 2022 elections will not be with Captain, Punjab minister to meet Delhi High Command
Harish Rawot
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 1:59 PM IST

پنجاب: پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ کی مشکلیں کم نہیں ہو رہی ہے۔ منگل کے روز پنجاب کی سیاست میں اس وقت شدت آگئی جب نوجوت سنگھ سدھو گروپ کے درجنوں ارکان اسملبی نے پنجاب انچارج ہریش راؤت سے ملاقات کی۔ اس کے بعد ہریش راؤت نے کہا کہ جلد ہی لوگوں کی ناراضگی کا حل نکال لیا جائے گا۔

ہریش راؤت نے کہا کہ یہ ایک کنبے کا معاملہ ہے اور اس کو حل کر لیا جائے گا۔ راؤت نے کہا کہ آنے والا الیکشن ہم کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑیں گے۔ کسی طرح کا کوئی بدلاؤ نہیں ہونے جا رہا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو الگ میدان سے آئے ہیں۔

لہذا انہیں تھوڑا سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن سدھو ہو یا ہریش راؤت، امریندر سنگھ ہو یا باجوہ، یہ سبھی لوگ کانگریس کے پُرانے سپاہی ہیں۔ اس لیے سرکار پر کسی بھی طرح خطرہ نہیں ہے۔ وہ یہاں رکن اسملبیوں اور وزیروں سے بات کر کے اعلی کمان کو باخبر کریں گے۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت املاک فروخت کرکے برباد کررہی ہے: راہل گاندھی

واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس رکن اسمبلی سرجیت دھیمان نے یہ کہا تھا کہ کیپٹن کو اب ہٹ جانا چاہیے اور ان کی جگہ نوجوت سنگھ سندھو کو پنجاب کا وزیراعلی بنا دینا چاہیے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ آگے کہا تھا کہ 2022 کا انتخاب کیپٹن کی قیادت میں ہوگا تو وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.