ETV Bharat / city

'سفر میں حائل رکاوٹیں کامیابی کی سیڑھی ہیں'

بلاس پور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طالب علم منیش یادو اور اس کے ہم جماعت ساتھیوں نے مل کر اپنی نئی دریافت کے ذریعے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا

'سفر میں حائل رکاوٹیں کامیابی کی سیڑھی ہیں'
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 12:00 AM IST

جو لوگ دن و رات سخت محنت کرتے ہیں، کامیابی ایک دن ان کے قدم چومتی ہے، خواہ حالات کتنے ہی مخالف کیوں نہ ہوں۔

'سفر میں حائل رکاوٹیں کامیابی کی سیڑھی ہیں'

ریاست چھتّیس گڑھ کے دارالحکومت بلاس پور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طالب علم منیش یادو اور اس کے ہم جماعت ساتھیوں نے مل کر اپنی نئی دریافت کے ذریعے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس بار منیش یادو 24 نومبر سے 5 دسمبر تک روس کے سوچی میں منعقدہ حیاتیاتی وجنرک تحقیقی کانفرنس میں دنیا کو اپنی نئی ایجادات اٹل کرشی میترا اور بایو ٹوائلٹ سے متعارف کروائیں گے۔

ملک بھر سے آئے ہوئے 25 طلباء میں منیش واحد سرکاری اسکول بلاس پور کا طالب علم ہوگا جو شہر کے لئے فخر سے کم نہیں ہے۔

اطلاع کے مطابق کانفرنس میں روس کے صدر چائلڈ سائنسدانوں سے بات چیت کریں گے اور اس دوران ان طلبا کو تربیت دی جائے گی۔ حال ہی میں نیتی آیوگ نے بچہ سائنسدانوں کی ٹیم کے ذریعہ تیار کردہ روبوٹک اٹل کرشی میترا اور اسمارٹ بایو ٹوالیٹ کا انتخاب کیا تھا۔

خاص بات یہ ہے کہ بھارتی ریلوے نے بھی ٹرینوں میں اسمارٹ بایو ٹوائلٹ کے تصور کو تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

دہلی میں منعقدہ انٹرنیشنل روبوٹک چیمپئن شپ میں اٹل کرشی مترا نے پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ ایک قسم کا روبوٹ ہے جو کاشتکاروں کے لئے مفید ہے، اس مشین کے ذریعے بیک وقت بہت سے زرعی کاموں میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔
مثال کے طور پر ہل چلانا، کٹائی کرنا، بونا، دوائی چھڑکنا وغیرہ، خاص بات یہ بھی ہے کہ اس ڈیوائس سے ماحول کو بالکل بھی نقصان نہیں پہنچتا ہے۔

بایو ٹوالیٹ ایک طرح کا آٹو میٹک بیت الخلا ہے جس میں 'اجو' بیکٹیریا کی مدد سے ویسٹ میٹریل کو کار آمد بنایا جاسکے گا ۔

یہ ٹوائلٹ عام طور پر بھارتی ریلوے میں گندے اور چاک کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لئے انسانی مشقت کی ضرورت نہیں ہے اس کااپنا پورا میکانزم ہے۔

صدر رام ناتھ کووند کی موجودگی میں یوم الاطفال کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں اس ایجادات کی نمائش بھی ہوگی۔

منیش کے لیب استاد کا کہنا ہے کہ منیش اور اس کی ٹیم نے اس ایجاد کی خاطر دن رات کام کیا ہے۔

منیش کا کہنا ہے کہ گھر میں اسکی والدہ کے سوا اسکا کوئی نہیں لہذا انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ان مسائل سے انھیں طاقت بھی حاصل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ لائبریری کشمیری طلبا کے لیے اسکول بن گئی

منیش اور اس کی پوری ٹیم جو اپنی کم عمری میں ہی یہ ثابت کر دیا ہے کہ کچھ کرنے کا جذبہ انسانوں کو زمین سے آسمان تک لے جاسکتا ہے اور اس سفر میں حائل رکاوٹیں کامیابی کی سیڑھی ہیں۔

Intro:یوم میلاد النبی: تحفے بانٹیں خوشیاں بکھیریں

Body:یوم میلاد النبی: تحفے بانٹیں خوشیاں بکھیریں

بنگلور: پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کی یہ پیاری سنت کریمہ رہی کہ وہ بیماروں کی عیادت کرتے اور ان کی صیحت کے لئے دعاء کرتے. پیارے نبی کی یوم میلاد کے اس متبرک موقع پر ہم سرکاری ہسپتال پہونچتے ہیں اور مریضوں کی عیادت کرتے ہیں. ساتھ ہی ایک چھوٹا سا تحفہ انہیں پیش کرتے ہیں جس میں کھجوریں، دودھ، بریڈ وغیرہ جیسی اشیاء ہوتے ہیں. ان خیالات کا اظہار کیا شہر کے معروف تعلیمی ادارہ ہینڈرائٹنگ انسٹیٹیوٹ انڈیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے.

ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ کا یہ معمول ہے کہ وہ سال میں 3 مرطبہ، عید الفطر، عید الضحٰی اور عید میلاد النبی کے موقعوں پر پیارے نبی کی اس سنت پر نہایت خوش دلی سے عمل کرتے ہیں اور سینکڑوں مریضوں کی دعاؤں کے مستحق بنتے ہیں.

ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک رضاکاروں کی ٹیم کے ساتھ شہر کے سرکاری راجیو گاندھی انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈسیزس پہونچے اور 250 سے زیادہ مریضوں سے ملکر انہیں تحائف دئے اور ان کی صیحت کے لئے دعائیں کی.

ای. ٹی. وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رفیع اللہ بیگ نے بتایا کہ بلا شبہ صیحت رب کریم کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے اور اس کی اصل ہمیں ہسپتال پہونچ کر سمجھ میں آتی ہے. انہوں نے بتایا کہ شدید تکالیف میں مبتلا مریضوں سے ہمارے لئے دعاء کی گزارش کرنا نہ صرف انہیں خوش کرتا ہے بلکہ خیر کی امیدیں اور طویل ہوجاتی ہیں.

ٹیم کے رکن تپیش کمار نے اس موقع پر بتایا کہ یم یہاں ہسپتال میں مریضوں کے درد کو محسوس کر پارہے ہیں اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ صیحت کس قدر بڑی نعمت ہے. انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی کاموں میں ہم بلا تفریق و مذہب مل جل کر پیش پیش رہتے ہیں اور غریبوں کی خدمت کرتے ہیں.

اس موقع پر کشمیری سوسائٹی کے رکن محمد عارف نے کہا کہ عید میلاد ہی نہیں بلکہ ہر خوشی کے موقع پر ہم غریبوں کو یاد رکھیں، ان کے درد و غم میں شریک ہوں اور اپنے مال کا ایک حصہ ضرورتمندوں و مجبور افراد میں بانٹیں کہ اس سے معاشرے میں محبتیں عام ہوںگیں.

ڈاکٹر رفیع اللہ نے کہا کہ رحمۃ اللعالمین کی یوم میلاد پر ہمارے ساتھ غیر مسلم برادران کا ایسے کار خیر میں حصہ لینا ہم میں محبت و قربت کو بڑھاتا ہے. لہٰذا اگر مختلف سماجی خدمات میں ہم سبھی برادران وطن متحدہ طور پر اپنے رول ادا کریں تو یقیناً یہ آنے والی نسل کے لئے مثال ہوگی.

بائیٹس...
1. ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ، ڈائریکٹر، ہینڈرائٹنگ انسٹیٹیوٹ انڈیا
2. ڈاکٹر فضیلہ، والنٹیر
3. تپیش کمار، والنٹیر
4. محمد عارف، والنٹیر
5. ریاض خان، والنٹیر
Note...
The video is being uploaded...

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.