پولیس ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تینوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ طیارے میں پائلٹ اشونی شرما کے علاوہ دو پائلٹ راج اور سامی سوار تھے۔
گاندھی نگر تھانہ پولیس کے مطابق طیارے نے شام کو یہاں ایئر بیس سے پرواز بھری تھی۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ کھیت میں گرکر حادثے کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں آگ نہیں لگی اور وہ پوری طرح برباد نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ دستے اور گاؤں والے وہاں پہنچے اور طیارہ سواروں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ احتیاط کے طور پر طیارے کے آس پاس آگ بجھانے کے لئے معقول انتظامات کئے گئے۔
بتایا گیا ہےکہ یہ ٹرینی طیارہ بھوپال سے گونا کی پرواز پر تھا۔