ETV Bharat / city

کانگریسی رہنما کے بیان کو شیوراج سنگھ نے مذمت کی - ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے بارے میں کانگریس کے رہنما دنیش گجر کے قابل اعتراض بیان کے بعد، آج ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے کانگریس پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی اور کمل ناتھ کو ان کی امیری مبارک ہو۔

Shivraj sharply criticizes Congress leader's objectionable statement
شیوراج کی کانگریس کے رہنما قابل اعتراض بیان پر کڑی تنقید
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 4:04 PM IST

ریاستی بی جے پی کے دفتر میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس کے رہنما نے انہیں بھوکے ننگے خاندان کا کہہ کر ان کا ہی نہیں، غریب اور غربت کی توہین کی ہے۔

چوہان نے کہا کہ غریبوں کی تذلیل کی وجہ سے انہیں تکلیف ہوئی ہے، لیکن اس سے متاثر ہوئے بغیر وہ غریبوں، محروموں اور ریاست کے دیگر طبقات کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ کسانوں اور غریبوں کے مفاد کے لئے نافذ اسکیموں کو شمار کراتے ہوئے چوہان نے کہا کہ غریبوں کے مفاد میں مزید اسکیمیں بنائی جارہی ہیں۔

ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما کی موجودگی میں چوہان نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں اپنی دولت، صنعت اور بڑے لوگ مبارک ہو۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صنعتکار ہونے کی وجہ سے کمل ناتھ نے ریاست کے غریبوں، کسانوں اور دیگر محروم طبقات کے مفادات کا خیال نہیں رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر کمل ناتھ کو ریاست میں ترقیاتی کام ہونے پراعتراض ہے۔ سابق وزیر اعلی کو عوام کے سامنے جھک جانے پر بھی اعتراض ہے اور وہ اکثر صرف فلمی ہیرو اور ہیروئنوں کو یاد کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.