مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی پر ان کو یاد کرتے ہوئے ان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے لکھا ہے ’سابق وزیر اعظم مرحوم جناب راجیو گاندھی کی برسی پر خراج عقیدت‘۔
واضح رہے کہ آج ہی کے دن تمل نادو کے سری پدمبدور میں ایک دھماکے میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی شہید ہوگئے تھے۔