ETV Bharat / city

تیسری لہر کی روک تھام کے لیے پیشگی کوشش ضروری: شیو راج

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 9:54 PM IST

شیوراج چوہان نے کہا کہ اب اس طرح کی کوششیں کی جانی چاہیے کہ ریاست میں تیسری لہر کا اثر نہ کے برابر ہو اور اسے روکنے کا بنیادی فارمولہ زیادہ سے زیادہ کورونا کی جانچ کرنا ہے۔

ایسی کوششیں کریں کہ تیسری لہر کا ریاست میں کوئی اثر نہ ہو

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا انفیکشن اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ریاست میں کورونا کے نئے کیس 500 سے نیچے آگئے ہیں اور 50 اضلاع میں ہفتہ وار مثبت شرح 2 فیصد سے نیچے آچکی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کے معاملے میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ ریاست کی شفا یابی کی شرح 98 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

مسٹر چوہان نے کہا کہ اب اس طرح کی کوششیں کی جانی چاہئیے تاکہ کورونا کی تیسری لہر ، چاہے وہ ریاست میں ہی آجائے ، اس کا کوئی اثر نہ ہوپائے یا نہ ہونے کے برابر ہو۔ کورونا انفیکشن کو روکنے کا بنیادی فارمولہ زیادہ سے زیادہ جانچ کرنا ہے۔ لوگوں کے پاس جاکر ٹیسٹنگ کی جائے اور کورونا کے ہر مریض کو قرنطینہ میں رکھ کر اس کا علاج کرایا جانا چاہئے۔

مسٹر چوہان نے کہا کہ ویکسین کورونا کی ایک حفاظتی حصار ہے۔ ریاست میں کورونا ویکسینیشن کی زبردست مہم چلائی جانی چاہئے۔ وزیرطبی تعلیم وشواس سارنگ ، چیف سکریٹری مسٹر اقبال سنگھ بینس ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت مسٹر محمد سلیمان اور ہیلتھ کمشنر مسٹر آکاش ترپاٹھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.