ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: سہ پہر ساڑھے پانچ بجے تک 66.09 فیصد ووٹنگ - پولس نے فوری طور پر احتیاطی قدم اٹھائے

مدھیہ پردیش کے 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے آج سہ پہر ساڑھے پانچ بجے تک 66.09 فیصد ووٹنگ کی خبر ہے۔ ضلع مرینا میں ایک دو واقعات کو چھوڑ کر سبھی علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقہ سے ہورہی ہے۔

Madhya Pradesh by-elections: Fifty percent polling till 2 pm.
مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: دوپہر دو بجے تک پچاس فیصد ووٹنگ
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 3:49 PM IST

Updated : Nov 3, 2020, 6:48 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع مرینا کے سوماولی اسمبلی حلقہ میں ایک دو جگہوں پر فائرنگ کی اطلاع ملی ہے اور پولس نے فوری طور پر احتیاطی قدم اٹھائے ہیں۔ فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ریاست میں سبھی 28 سیٹوں پر ووٹنگ کے دوران کووڈ کے باوجود ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا بڑھ چڑھ کر استعمال کیا۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع اور دوپہر دو بجے تک 63 لاکھ 67 ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی کا استعمال کرچکے ہیں۔ اب ووٹنگ میں چار اور گھنٹے باقی ہیں۔ ووٹنگ کے دوران کورونا سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ، ایک بجے تک تمام 28 حلقوں میں اوسطا 42.71 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ایک گھنٹہ بعد ، دو بجے یہ بڑھ کر پچاس فیصد ہو گئی۔ اگرملوا ، برہان پور ، ملیہرا ، ہاٹ پپلیا، باموری ، سانور ، سوواسارا ، بیاورا ، سرکھی ، کاریرا اور پوہڑی اسمبلی حلقوں میں رائے دہندگان میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا جبکہ گوالیار اور چمبل علاقوں میں ووٹنگ کم ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر 9 ہزار 361 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ جاری ہے اور شام 6 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو متعلقہ حلقہ یا ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی۔

ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 355 امیدواروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے ، جن میں 12 وزراء بھی شامل ہیں۔ 13 ہزار 115 بیلٹ یونٹ ، 13 ہزار 115 کنٹرول یونٹ اور 14 ہزار 50 وی وی پیٹ اضلاع میں ووٹنگ کرائی گئی ہے۔

Last Updated : Nov 3, 2020, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.