ETV Bharat / city

'اپنے آپ کو بی جے پی کے حوالے کرتا ہوں' - bjp worker

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جیوتی رادتیہ سندھیا کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد بھوپال میں پہلی بار آمد پر بھوپال ایئرپورٹ سے لے کر بی جے پی کے دفتر تک شاندار استقبال کیا گیا-

جیوتی رادتیہ سندھیا
جیوتی رادتیہ سندھیا
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 10:53 PM IST

اس موقع پر بی جے پی کے مرکزی وزیر نریندر تومر، گوپال بھارگاؤ، شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی کے سینیئر رہنما اور کارکنان موجود تھے-

جیوتی رادتیہ سندھیا

شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ حکومت میں رہنے کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں۔ ہم شٹر کو بنانے عوام کی بھلائی، ضرورت مندوں کی مدد، ملک کی ترقی اور کامیاب ہندوستان کو بنانے کے لیے سیاست کرتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ صوبائی کانگریس حکومت نے جانے کتنے وعدے کئے تھے- کانگریس کے وعدوں سے ایسا لگتا تھا جیسے مدھیہ پردیش جنت بن جائےگا- انہوں نے کہا کہ کسانوں کا قرض، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ایسے کئی کام ہیں جنہیں حکومت نے وعدہ کرتے بھی نہیں پورا کیے ہیں۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا جن کا مدھیہ پردیش سے کوئی واسطہ نہیں وہ عوام کا درد کیسے سمجھیں گے- انہوں نے جیوتی رادتیہ سندھیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کس کو بننا تھا اور کون بن گیا-

جیوتی رادتیہ سندھیا نے بی جے پی کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بڑا اچھا دن ہے اور اپنے آپ کو قسمت والا سمجھتا ہوں کہ بی جے پی نے میرے لیے تب دروازے کھولے جب مجھے ضرورت تھی- اس کے لیے جیوتی رادتیہ سندھیا نے بی جے پی کے قومی صدر سر نڈا، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا-

سندھیا نے مزید کہا کہ میں پہلے جس پارٹی میں تھا اس میں نے اپنی محنت اور اپنا پسینہ 20 سال تک دیا لیکن میری محنت میری لگن سب دینے کے بعد میں اپنے آپ کو بی جے پی کے حوالے کرتا ہوں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.