ETV Bharat / city

کورونا معاملات میں تیزی، مدھیہ پردیش میں ماسک پہننا لازمی قرار - مثبت معاملات

ریاست مدھیہ پردیش میں عالمی وبا کورونا وائرس معاملات میں اضافے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

کورونا معاملات میں تیزی، مدھیہ پردیش میں ماسک پہننا لازمی قرار

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 2:25 PM IST

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے بھوپال میں کورونا پر تجزیہ میٹنگ کے دوران کہا کہ ’’مسلسل احتیاط برتنا ضروری ہے۔ تھوڑی سی لا پرواہی خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔‘‘ انہوں نے اندور اور بھوپال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا۔

قابل ذکر ہے ماسک پہننے کی ہدایت پرانی ہے، تاہم افسروں کی لاپرواہی کی وجہ سے اسے صحیح طریقے سے نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 294 کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے اندور کے 104 اور بھوپال کے 66 مثبت معاملات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کرائسس مینجمنٹ کی میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی سے کورونا خطرناک ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ زرعی قوانین: جموں کے کسان رہنما کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر کی سرحد سے لگے اضلاع سے جو لوگ ریاست میں آ رہے ہیں ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے۔

میٹنگ میں معلومات دی گئی کہ ملک میں کیرالہ اور مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش ملک میں نویں نمبر پر ہے۔

میٹنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ کیرالہ میں صورتحال کنٹرول میں ہے، وہیں اب مدھیہ پردیش میں صرف دو فیصد کیس سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ مشیر فاروق خان نے پہلے کھیلو انڈیا سے متعلق دستاویزی فلم جاری کی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری قاری محمد سلیمان نے بتایا کہ ریاست میں پچھلے ہفتے سے کورونا مثبت معاملوں کی تعداد میں اضافہ نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.