ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ادارہ علم و ادب کے زیر اہتمام حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا- اس میں بھوپال کے ساتھ اطراف کے اضلاع سے عازمین حج نے شرکت کی۔
مقدس فریضہ حج 2019 میں جانے والے زائرین کی تربیت کے لیے بھوپال کی مسجد ماجی صاحبہ ریت گھاٹ میں سب سے بڑا اجتماع ہوا۔
ادارہ علم وادب کے زیر اہتمام گذشتہ کئی برسوں سے منعقد کیے جا رہے اس تربیتی کیمپ میں مولانا سید مشتاق علی ندوی اور دیگر علماء نے حج کے موضوع پر روشنی ڈالیں-
شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی نے عازمین حج پر زور دیا کہ آپ حضرات خلوص نیت کے ساتھ روانہ ہوں اور پورے جوش کے ساتھ اراکین حج ادا کرے-
قاضی صاحب نے اس پر زور دیا کہ چونکہ حج کے ایام میں پیدل چلنا پڑتا ہے- لہذا ابھی سے پیدل چلنے کی مشق کرے تاکہ وہاں تھکان وغیرہ محسوس نہ ہو-
تربیت حاصل کر رہے عازمین حج نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت ان کے لیے مفید ثابت ہوگی۔