ETV Bharat / city

’میں نے ہمیشہ اپنی بات مضبوطی کے ساتھ رکھی ہے‘ - دگ وجے سنگھ کا بیان

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے سوشل میڈیا پر تقریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ آرایس ایس، ایم آئی ایم اور بابا رام دیو کے خلاف اپنی بات مضبوطی کے ساتھ رکھی ہے۔

digvijay singh
کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 5:28 PM IST

اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے ہمیشہ تنازعات میں رہنے والے کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان دگ وجے سنگھ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی بات ثبوت، یقین اور مضبوطی کے ساتھ رکھی ہے اور کبھی بھی مجھے اپنے دیے گئے بیان کو واپس لینے کے لیے مجبور نہیں ہونا پڑا ہے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ

انہوں نے کہا مجھ پر آر ایس ایس، ایم آئی ایم اور رام دیو بابا کے ذریعے ہتک عزت کا کیس درج کیے جاتے رہے ہیں، کیونکہ میں نے ہمیشہ ان تنظیموں کے لیے یقین اور ثبوت کے ساتھ صحیح بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف جہاں آر ایس ایس ہمارے سناتن دھرم کی بنیاد اور ان کے خیالات کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے، وہیں دوسری جانب ایم آئی ایم اور اویسی کے لوگ مسلمانوں میں بیان بازی کرکے نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں جس کی میں نے ہمیشہ مخالفت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری بات بابا رام دیو کے بارے میں صحیح ثابت ہورہی ہے، اس لیے میں اپنی بات پر قائم ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، چاہے اس کی جو بھی سزا ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.