اس وقت مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت ہے۔ کمل ناتھ حکومت کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت نے ریاست کا تقریبا 32 ہزار کروڑ روپے کا فنڈ روک لیا ہے۔ عارف مسعود کے مطابق مرکز کی جانب سے یہ فنڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کے کئی ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔ ان کے مطابق اس برس ریاست میں زیادہ بارش کے سبب سیلاب کے حالات بنے اور بہت نقصان ہوا۔ فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے متاثرین کو ان کے نقصان کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔
مسعود نے مذید بتایا کہ مدھیہ پردیش کے مدارس کو مرکزی حکومت کی جانب سے 60 فیصد گرانٹ دی جاتی ہے وہ بھی چار برسوں سے نہیں دی گئی ہے۔ ان تمام مطالبات کو لے کر آج عارف مسعود نے کانگریس کارکنان کے ساتھ دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔