ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی کی تنظیم محفل شعر و ادب کی ماہانہ نشست بھوپال کی اقبال لائبریری میں منعقد کی گئی-
جس کی صدارت ڈاکٹر قمر علی شاہ نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسان اعظمی نے انجام دیے، مہمان خصوصی آصف اعظمی تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ تنظیم محفل شعر و ادب کا ایک وہاٹسپ گروپ ہے، جس پر تمام شاعر اپنے روزانہ لکھنے والے کلام اور ان سے متعلق اصلاح اس گروپ پر ایک دوسرے کے ساتھ لیتے ہیں۔
اور مہینے کے آخر میں سب ایک مقام پر جمع ہوکر شعری نشست کا انعقاد کرتے ہیں، اور اپنا کلام ایک دوسرے کو سناتے ہیں ساتھ ہی اس نشست میں شاعروں کے ساتھ ساتھ شاعری سننے کے لیے عام لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔