خبروں کے مطابق بھوپال میں آج 95 کورونا مثبت مریض ملے ہیں۔ جس کے بعد شہر ضلع انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا۔ اب شہر کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4867 پہنچ گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے شہر میں بڑھتے کورونا مریضوں کی تعداد کی وجہ شہر کے 25 علاقوں میں پانچ دنوں کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہفتے میں دو دن یعنی سنچر اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن پہلے سے ہی نافذ ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں اب رات 8 سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھوپال شہر کے جن 25 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا وہاں روز مرہ کی ضروری اشیاء کے لیے رعایت رہے گی جیسے دودھ کی سپلائی ،کیرانہ اور دیگر ضرورت کے سامان میونسپل کارپوریشن اہلکاروں کی جانب سے کی جائے گی۔ رابطہ کے لیے سبھی علاقوں میں میونسپل کارپوریشن نے اپنے فون نمبر مہیا کر دیے ہے۔