ریاست مدھیہ پردیش کا دارالحکومت بھوپال ایک تاریخی شہر ہے، جہاں پر نوابوں نے اپنے وقت میں بڑی تعداد میں محل، حویلیاں تعمیر کروائی تھیں مگر وقت کے ساتھ ان عمارتوں کی طرف نہ تو حکومت اور نہ ہی عوام نے دھیان دیا اور یہ عمارتیں آج بد حال ہوتی جا رہی ہیں-
وہیں کئی بڑی عمارتیں آج زمیں دوز بھی ہو چکی ہیں مگر ان کے تحفظ کی ذمہ داری لینے والا کوئی نہیں۔ انہیں تمام حالات کو دیکھتے ہوئے رائل فیملی سے تعلق رکھنے والے فیصل متین نے بھوپال کی ختم ہوتی تاریخی عمارتوں کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ اپنی مصوری کے ذریعے فیصل متین کم و بیش بھوپال کی سبھی تاریخی عمارتوں کو اپنے کینوس پر اتار چکے ہیں تاکہ آنے والی نسل تاریخی عمارتوں کے بارے میں جان سکے-
فیصل متین کا کہنا ہے کہ آج جو عمارتیں موجود ہیں انہیں حکومت دیکھ رہی ہے- پر ابھی جو لوگ پرانی عمارتوں میں رہ رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عمارتوں کی دیکھ ریکھ اچھے سے کریں کیونکہ اب جو لوگ ان پرانی عمارتوں میں رہ رہے ہیں وہ ان کا اچھے سے مینٹینینس نہیں کر پاتے ہے- اور ایسا ہی رہا تو ہماری آنے والی نسلیں ان عمارتوں کو تصاویر میں ہی دیکھ سکے گی-