اس موقع پر منشی حسن خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین افتخار علی نے بتایا کہ ان کے اس کالج میں پہلے سے ہی آٹھ ٹریڈ آئی ٹی آئی سے منسوب ہیں اور اب بچوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے نیا ٹریڈ آٹوموبائل شروع کیا جا رہا ہے- جسے یو ایس اے کی آرگنائزیشن مدد کر رہی ہے
جو غریب بچوں پڑھائی نہیں کرنے کی وجہ سے اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہو پاتے ہیں ایسے میں آٹو موبائل ٹریڈ سے ٹریننگ لے کر وہ ملازمت پا سکتے ہیں۔
سیڈ آٹو موبائل کے نام سے کھولے گئے اس ٹریڈ میں نئی گاڑیوں کو سدھارنے کی ٹریننگ دی جائے گی- یہاں کی ٹریننگ کا نہج ایسا ہوگا کہ بچہ ایک سال کے اندر اپنا خود کا ورکشاپ کھول سکیں یا پھر کسی دوسرے ورکشاپ میں ملازمت کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہاں ہر بچے کو مفت میں ٹریننگ دی جائے گی۔ ساتھی اسے ہر ماہ تنظیم سیڈ کی جانب سے پانچ سو روپے بطور وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ اسے ورکشاپ آنے جانے میں پریشانی نہ ہو-