ETV Bharat / city

اقلیتی بجٹ میں تخفیف پر رکن اسمبلی عارف مسعود کا رد عمل

مدھیہ اسمبلی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی عارف مسعود نے بجٹ کو مایوسن کن قرار دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر بجٹ میں اقلیتی اداروں کو فراموش کرنے کا الزام عائد کیا۔

arif-masood-reaction-on-madhya-pradesh-minority-budget

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 6:03 PM IST

مدھیہ پردیش کی شیو راج سنگھ چوہان حکومت نے مالی برس 2021 -22 کے لیے گذشتہ روز 2 لاکھ 41 ہزار کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی عارف مسعود نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس بجٹ کن مایوس کن بجٹ قرار دیا۔

ویڈیو

شیوراج حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مسلم اداروں کو فراموش کرنے کا الزام عائد کیا۔'

رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ' انہوں نے گورنر کے خطاب پر کہا تھا کہ ہم اس کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں، کیونکہ آپ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس' کی بات کر رہے ہیں، لیکن اقلیتی طبقے کو پوری طرح فراموش کر رہے ہیں۔'

'مجھے اندیشہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اقلیتی طبقے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مثال کے طور پر حج کمیٹی، مدرسہ بورڈ، مساجد کمیٹی، وقف بورڈ اور اردو اکیڈمی کے علاوہ اقلیتی اداروں کے بجٹ پینڈنگ ہیں۔ اس بجٹ میں بھی اقلیت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس لیے گذشتہ روز پیش کیا گیا بجٹ مایوس کن ہے۔ کیوں کی اس بجٹ میں اقلیتی اداروں کو فراموش کردیا گیا ہے بلکہ ایک دو اداروں کے مختص بجٹ کو بھی کم کر دیا گیا۔ اس بجٹ میں خصوصی طور پر ایک طبقے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ جو سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرے کے منافی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.