ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فجر کی اذان سے مریضوں کو تکلیف ہوتی ہے اور وہ لوگ پریشان ہوتے ہیں۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع بیان کے بعد بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا یہ سب بیان بازیاں پرگیہ سنگھ ٹھاکور دراصل بنیادی مسائل سے بھٹکانے کے لیے دے رہی ہے۔
انھوں یہ بھی کہا کہ جبکہ انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ بھوپال کی عوام کے ذریعے منتخب ہوئی ہے اور انہیں سب کی عزت کرنی چاہیے، تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔
عارف مسعود نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی عبادت سے کسی کو کیا پریشانی ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پرگیہ سنگھ کورونا وائرس کے پھیلاو کے وقت ریاست میں موجود نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے اب تک بھوپال کے گیس متاثرین کے لیے کوئی ایسا کام کیا جس سے ان کا بھلا ہو، اس کے علاوہ وہ بھوپال کے سب سے بڑے ایم ہسپتال میں لوگوں کو علاج مہیا بھی نہیں کروا رہی ہے۔ دراصل وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے اس طرح کی بیان بازی کرتی چلی آ رہی ہے۔