ETV Bharat / city

'معاشرے میں بگاڑ ہماری بد اعمالی اور بد اخلاقی کا نتیجہ' - بھوپال میں جلسہ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے جامعہ حفظ القرآن چندن نگر بھانپور میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان اصلاح معاشرہ ہوا۔ جس کی صدارت حضرت قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی نے کی۔

An Islamic Jalsa Titled By jalsa islahe muashra
'معاشرے میں بگاڑ ہماری بد اعمالی اور بد اخلاقی کا نتیجہ'
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 4:32 PM IST

صدر جلسہ شہر قا ضی نے اصلاح معاشرہ اور موجودہ حالات پر بیش قیمتی باتیں ارشاد فرمائیں۔ انہوں نے خطاب کے دوران فرمایا کی موجودہ دور میں امت مسلمہ اور پوری انسانیت پر جو عذاب آرہا ہے چاہے وہ کرونا وائرس ہو چاہے این آر سی اور این پی آر جیسے قانون ہوں اور چاہے معاشی تنگی اور مہنگائی وغیرہ جیسی آفت ہو، ان سب کی واحد وجہ معاشرے میں بگاڑ اور ہماری بد اعمالی بد اخلاقی ہے۔

'معاشرے میں بگاڑ ہماری بد اعمالی اور بد اخلاقی کا نتیجہ'

انہوں نے کہا آج ہماری قوم میں ایسی کون سی برائی نہیں ہے؟ جو ہر طرح سے موجود نہ ہو۔ ان تمام برائیوں کے خاتمہ کے بغیر نہ تو معاشرے کی اصلاح ہو گی اور نہ ہی حالات سازگار ہوں گے۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا تصور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج ہمارے اندر بداخلاقی اور علمائے دین و قائدین سے بیزاری و عروج پر ہے۔

وہیں واٹس اپ فیس بک کے بیجا استعمال نے ہمیں اور ہماری نسلوں کو تباہ کر ڈالا ہے لہذا اصلاح معاشرہ کے لیے اس جانب خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.