ETV Bharat / city

فٹ پاتھ پر رہنے والوں کے کے لیے کھانے کا انتظام - غریب اور مزدور طبقہ دانے دانے کو محتاج

ریاست بہار کے بھاگلپور کی اہم سڑکوں پر ُسمت جین یوں ہی روزانہ اپنی اسکوٹی پر بسکٹ اور پانی کا بوتل لے کر نکل پڑتے ہیں جو بھوکے اور پیاسے محتاج لوگوں کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔

during lockdown a doctor manage food for poor people
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 8:53 PM IST

ُسمت جین بھاگلپور لائنس کلب کے صدر ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ دانے دانے کو محتاج ہے ان ضرورت مندوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

ویڈیو

سمت جین اور ان کے ساتھیوں نے وزیر اعظم راحت فنڈ میں بھی عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو کھانے کی اشیاء بھی تقسیم کر رہے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کی بھوک اور پیاس مٹ سکے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ بھوکے اور پیاسے ہیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے اور فٹ پاتھ پر بھیک مانگ کر کسی طرح اپنا پیٹ پالتے تھے۔ سمیت جین لائنس کلب کے ممبران کے تعاون سے یہ کام انجام دے رہے ہیں۔

بھاگلپور جیسے شہر میں دیہاڑی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد ہے جو روزانہ کماتے اور کھاتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ مجبور ہوگئے ہیں نہ ہی کمانے کا کوئی ذریعہ ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے ان ایسے لوگوں تک مدد پہنچ رہی ہے ایسے میں سمیت جین جیسے لوگ ضرورت مندوں کی مدد کرکے رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.